پاکستان
05 اپریل ، 2013

سہراب گوٹھ رینجرز آپریشن،غیرملکیوں سمیت 18 گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

سہراب گوٹھ رینجرز آپریشن،غیرملکیوں سمیت 18 گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

کراچی…کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الا آصف اسکوائر میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن جاری ہے جس میں کمانڈوز، خواتین اہلکاروں سمیت12 سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق سپرہائی وے ،سہراب گوٹھ اور الاصف اسکوائر میں رینجرز کا صبح سویرے سے ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت اٹھارہ افراد کو گرفتارکرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار افراد میں ازبک باشندے بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے بعض افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بھی ہے۔ اس دوران متعدد فلیٹس پر بھی چھاپے مارے گئے۔ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں،مسافر خانوں،ہوٹلوں اور مکانات کی تلاشی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ الآصف اسکوائر میں آپریشن کے دوران عمارتوں کی چھتوں پر بھی رینجرزاہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :