05 اپریل ، 2013
کوئٹہ …علی مدد جتک کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کریں گے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کو بھی جعلی ڈگری کیس میں سزا سنادی گئی ۔ جعلی ڈگری کیس میں بلوچستان کے سابق وزیر علی مدد جتک کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے ، کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جعلی ڈگری رکھنے پر علی مدد جتک کو سزا سنائی ہے ، انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ اس موقع پر علی مدد جتک نے کہا کہ عدلیہ کافیصلہ منظور ہے لیکن وہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے، انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت سے جیل بھیج دیا گیا ۔