04 مارچ ، 2012
پشاور…پشاور کے علاقے مین دوا میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پولیس وین کا ڈرائیور جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ پیشخرہ کی پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ مین دوا کے مقام پر پولیس نے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں پولیس وین کا ڈائیور الیاس جاں بحق ہوئے جبکہ ڈاکو جاوقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں چارسدہ کے علاقے شبقدر میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والاایک اور پولیس اہل کارپشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ محمدداوٴدنامی پولیس اہل کارہفتے کے روز چارسدہ کے علاقے شبقدرمیں آفتاب شیرپاوٴ پر خودکش حملے میں شدیدزخمی ہواتھا۔محمدداوٴدپشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جس کے بعد شبقدر دھماکے میں جاں بحق پولیس اہل کاروں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے تین افراد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔جن کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔