پاکستان
05 مارچ ، 2012

ہیوسٹن اور کراچی کے اسکولوں کے مابین اشتراک سے متعلق یاداشت پر دستخط

ہیوسٹن اور کراچی کے اسکولوں کے مابین اشتراک سے متعلق یاداشت پر دستخط

ہیوسٹن ٹیکساس … راجہ زاہد اختر خانزادہ … ہیوسٹن اور کراچی کے اسکولوں کے درمیان اشتراک سے متعلق ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے،تقریب میں یاداشت کی دستاویز پرہیوسٹن اکیڈمی آف انٹرنیشنل اسٹیڈیز کی پرنسپل سلیا چیکز اور آئی اون پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرح شفیع کمال نے دستخط کئے ، جس کے تحت حبیب گرلز و بوائز اسکول کراچی اب ہیوسٹن اکیڈمی آف انٹرنیشنل اسٹیڈیز آن لائن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے،پروگرام کے تحت دونوں شہروں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کومطالعاتی دورے بھی کرائے جائیں گے۔ یادداشت کی دستاویزات پر ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر محمد سعید شیخ آئی اون کی فرح شفیع کمال اور دیگر نے دستخط کے۔ اس موقع پر پاکستان سے آئی ہیوسٹن ایجوکیشن اینڈ ریسورس نیٹ ورک (آئی اون) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرح شفیع کمال نے بتایا کہ انکی تنظیم نے یہ پروگرام اسپین سے شروع کیا جس کا مقصد کراچی کے طلبہ و طالبات کو دنیا کے دیگر ممالک کے طلبہ و طالبات سے متعارف کراناہے تاکہ وہ ثقافت اور اپنے اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف مسائل کا حل تلاش کرسکیں۔ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر محمدسعید شیخ نے بتایا کہ انکی تنظیم ہیوسٹن اور کراچی کے درمیان تعلیم، معاشی اور معاشرتی روابط کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے دوروں کو اسپانسر کرنے پر مڈلینڈ انرجی کے سی ای او جاوید انور کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ہیوسٹن کی میئر انیس پارکر کی نمائندگی کونسل لائیزاں ولیم پاک تھامس نے کی ،تقریب میں کمیونٹی کیممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ بعدازاں فرح کمال کو ہیوسٹن کے اسکولوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔

مزید خبریں :