پاکستان
07 اپریل ، 2013

جماعت اسلامی سے ہمیشہ غریب لوگ منتخب ہوئے ہیں، منورحسن

جماعت اسلامی سے ہمیشہ غریب لوگ منتخب ہوئے ہیں، منورحسن

کوئٹہ…جماعت اسلامی کا منشور خوشنما نعروں کا نہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بحال کر کے عوام کے معاشی مسائل حل کرنے، بھارت کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے اور امریکی مداخلت ختم کرائیں گے۔یہ باتیں جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن نے کوئٹہ میں انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے ہمیشہ غریب لوگ منتخب ہوئے ہیں، کسی پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، انتخابات میں چور بازاری کرنے والے وڈیروں اور امریکہ کے ایجنٹوں کو شکست دیں گے، ترازو ہی ملک میں عدل و انصاف قائم کرکے عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرے گی سابق حکمرانوں کے ٹولہ کا منشور لوڈشیڈنگ،دہشت گردی،روٹی کپڑا مکان کے بجائے غربت میں دھکیلنا اور امریکہ کی غلامی تھا،ہم محسوس کرتے ہیں کہ ملک کا اصل مسئلہ کرپشن اور بددیانتی ہے، ہم نے امریکہ کی غلامی کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے، حکمرانوں نے امریکہ اور مغربی طاقتوں کے اِشارے پر بلوچستان میں انارکی پھیلائی، بلوچستان میں پیکیجز کے نام پر عوام کو دھوکہ دیاگیا۔اُن کا کہناتھاکہ پرویز مشرف نے ملک کا آئین دوبار توڑا اور غداری کا مرتکب ہوا، پاکستان میں ہر فورم پر ان کا مقابلہ کریں گے، جماعت اسلامی نے پرویز مشرف کے خلاف غداری اور آئین توڑنے پر عدالت میں آئینی پٹیشن دائر کررکھی ہے، پرویز مشرف پاکستان کے آئین کا قاتل ہے اور لال مسجد کے واقعہ کاذمہ دار ہے وہ ملک میں دندناتا پھر رہا ہے۔منورحسن کا کہنا تھاکہ ہمارے حالات اس وقت تکبہتر نہیں ہوسکتے جب تک ہم شریعت راہ پرنہیں چلتے اور آقا کی شریعت کو نافذ نہیں کیا جاتا۔

مزید خبریں :