07 اپریل ، 2013
لاہور… پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتبادلے کرکے نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ 31ڈی پی اوزاور18ایس ایس پیزتبدیل کیے گئے ہیں ،نوٹی فیکشن کے مطابق خالق داد لک سی سی پی اولاہور، ذوالفقار حمید ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ،جواد ڈوگر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ،عبد الرب ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور،عبد الجبار ایس ایس پی آپریشن لاہور،ابوبکر خدا بخش آر پی او شیخوپورہ اورڈی پی او پاک پتن سرفراز فلکی ڈی پی اوبھکر مقرر کیے گئے ہیں۔جبکہ عبدالقادرقمراٹک،علی ناصررضوی اے آئی جی کیریئرپلاننگ ،وقارعظیم ڈی پی اوڈی جی خان ،افضال بٹ ڈی پی اوجہلم،ڈارعلی خٹک ڈی پی اوگجرات،احمدارسلان ملک ڈی پی اوچکوال ،محمدسلیم ایس ایس پی پیٹرولنگ ہائی وے پولیس گوجرانوالہ،کاشف کانجوایس پی انویسٹی گیشن پنجاب،صادق علی ڈی پی اومنڈی بہاء الدین،عامرتیمورایس پی ہائی وے پولیس سرگودھا،فیصل راجاڈی پی اوحافظ آباد،گوہرمشتاق ڈی پی اونارووال،ہمایوں بشیر ڈی پی اوسیالکوٹ،سکندرمشتاق اے آئی جی ایڈمن اینڈسیکیورٹی،اختراسماعیل ڈی پی او ننکانہ،مبشرمکین ڈی پی اوچینیوٹ،رائے ضمیرایس ایس پی اسپیشل برانچ اور احسن یونس کوڈی پی او شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔