پاکستان
05 مارچ ، 2012

عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں 8 عہدے مانگ لیے

عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں 8 عہدے مانگ لیے

پشاور… عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں 8 عہدے مانگ لیے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے معتبرذرائع نے پشاور میں جیو نیوزکے نمائندے امجد عزیز ملک کو کو بتایا کہ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی نے سات نشستیں جیتی ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار سینٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے بارہ سینیٹر موجود ہیں۔انتخابات میں کامیابی کے بعد اے این پی نے سینٹ کے ڈپٹی چئیرمین کے عہدے سمیت چیف وہپ اور چھ قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمین کے عہدے مانگ لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر ڈپٹی چئیرمین کا عہدہ بلوچستان کو دیا جاتا ہے تو بلوچستان سے بھی عوامی نیشنل پارٹی کا سینیٹر منتخب ہو چکا ہے اس لئے یہ عہدہ عوامی نیشنل پارٹی کو ملنا چاہئیے۔ اسی طرح چیف وہپ اور قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ کے لئے بھی عوامی نیشنل پارٹی نے عہدے مانگے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید کو بھی ایک قائمہ کمیٹی کا چئیرمین بنانیکی خواہش رکھتی ہے۔

مزید خبریں :