پاکستان
10 اپریل ، 2013

پنجاب میں شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں،صدرزرداری

پنجاب میں شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں،صدرزرداری

اسلام آباد…صدر آصف زرداری نے گورنر اور نگران وزیر اعلی پنجاب کو ہدایات دی ہیں کہ صوبے میں آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔گورنر پنجاب سید مخدوم احمد محمود اور نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔اورصوبے میں آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں صدر کو پنجاب میں امن وامان کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔صدر نے گورنر اور نگران و زیر اعلی پنجاب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

مزید خبریں :