13 اپریل ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقے متنی کے بازار میں دھماکے سے 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔دھماکا ایک مسافر وین میں ہوا جس سے 8افراد جاں بحق ہوگئے جان بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے،دھماکے کے وقت وین میں بیس کے قریب مسافر سوار تھے، لاشوں اور زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیاہے ،جہاں پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خیز مواد وین کے اندررکھا گیا تھا،خدشہ ہے کہ گاڑی میں مزید بارودی مواد ہوسکتاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو وین سے دوررکھا جارہا ہے۔وین اسپین چوک سے شیراکیرہ جارہی تھی،دھماکے کے بعد علاقے بازار بند ہوگیا ہے۔