پاکستان
05 مارچ ، 2012

پاورپراجیکٹس کی تعمیر میں تاخیر، سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت

پاورپراجیکٹس کی تعمیر میں تاخیر، سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے پنجاب میں 2 پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف دائر مقدمہ میں تحقیقاتی کمیشن کی طرف سے ماہر کی خدمات لینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف نے چیچو کی ملیاں اور نندی پور پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں تاخیر پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ اس پر عدالت نے جسٹس رحمت حسین جعفری پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بھی قائم کررکھا ہے۔ کمیشن کی 2 درخواستوں پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کمیشن کی طرف سے ماہر کی خدمات لینے کی درخواست مسترد کردی جبکہ کمیشن کی مدت میں 2 ہفتے کی توسیع کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں :