14 اپریل ، 2013
لاہور…شارجہ پریمئر کبڈی لیگ کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے والی قومی کبڈی ٹیم لاہور پہنچ گئی جہاں اس کاشاندار استقبال کیا گیا۔ ایران،یو ای کی کبڈی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرانے والی ٹیم لاہور ائیرپورٹ پہنچی تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،کھلاڑی بھی اپنی جیت پر بہت خوش دکھائی دئیے۔کبڈی ٹیم کے کپتان مشرف جاوید نے اس جیت کو ورلڈ کپ کی شکست کا بدلہ قرار دیا۔بھارت کو شکست دے کر آنے والی ٹیم کو جہاں شائقین نے پھولوں کے ہار پہنائے وہیں انہیں اپنے کندھوں پر بٹھا کر نعرے بازی کی ۔