پاکستان
05 مارچ ، 2012

بلوچ عوام سے احساس محرومی نہیں احساس غلامی ختم کرنا چاہئے، فضل الرحمان

بلوچ عوام سے احساس محرومی نہیں احساس غلامی ختم کرنا چاہئے، فضل الرحمان

پشاور … جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام سے احساس محرومی نہیں بلکہ احساس غلامی ختم کرنا چاہئے، انہوں نے ایم ایم اے کی بحالی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ وہ پشاور میں ہونے والے جے یو آئی خیبر پختونخوا کی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران فاٹا کی صورتحال کو بیرونی مداخلت جبکہ بلوچستان کی صورتحال کوداخلی مسئلہ قرار دیتے تھے، لیکن امریکی کانگریس میں آنے والی قرار دادوں نے یہ پول کھول دیا ہے کہ بلوچستان کے معاملہ میں بھی بیرونی ہاتھ ملوث ہے،ملک میں جاری بدامنی کو انہوں نے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ خود کش حملوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے ایم ایم اے کی بحالی پہلی ترجیح ہے تاہم اتحاد اصولوں پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آدھا بجٹ کرپشن اور کمیشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ مولانا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت مدارس کے خلاف غلط تاثر پیدا کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف مشرف کی پالیسیوں اپنا رکھی ہیں تو دوسری جانب بے نظیر قتل کیس میں اس کے خلاف انٹر پول میں کیس لے جایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بھی یہی موٴقف ہے کہ مشرف پاکستان آئے تو انہیں گرفتار کرنا چاہئے۔ انہوں نے 25 مارچ کو پشاور میں کراچی جیسا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :