پاکستان
05 مارچ ، 2012

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، امن وامان اورانتظامی امور کا جائزہ

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، امن وامان اورانتظامی امور کا جائزہ

کوئٹہ…وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور کمانڈر سدرن کمانڈ کی زیرصدارت صوبے میں امن وامان اوردیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے عسکری قیادت کے علاوہ وزیر داخلہ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان، ہوم سیکرٹری بلوچستان، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔دوران اجلاس موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے امن و امان قائم رکھنے، اغواء برائے تاوان کے سد باب اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو انسداد دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان جیسے جرائم روکنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوئی بھی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔پاک فوج نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کوہلو اور سوئی میں ترقیاتی منصوبے کے بارے میں بریفینگ دی۔اس موقع پروزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے سدرن کمانڈ کے زیر انتظام منصوبے کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پہلے 20 امیداروں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان بھی کیا ۔

مزید خبریں :