پاکستان
05 مارچ ، 2012

انجم عقیل کی درخواست ضمانت طبی بنیادوں پر منظور

اسلام آباد …اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن اراضی اسکینڈل کے ملزم مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی درخواست ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عظیم خان آفریدی پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں،ان کا آپریشن اسلام آباد میں نہیں ہوسکتا اور وہ آپریشن کراچی کے نجی اسپتال میں کرانا چاہتے ہیں۔میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے 20لاکھ روپے کے مچلکوں پر انجم عقیل کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

مزید خبریں :