کھیل
16 اپریل ، 2013

مصباح میں اچھے کپتان کی تمام صلاحتیں موجود ہیں،محمد حفیظ

مصباح میں اچھے کپتان کی تمام صلاحتیں موجود ہیں،محمد حفیظ

کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں جاندار وکٹیں ہوتیں تو چیمپئنز ٹرافی کی تیاری اچھے انداز میں ہوسکتی تھی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں جاندار وکٹیں چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے مددگار ہو ہوسکتی تھی،ٹی ٹوئینٹی کپتان محمدحفیظ نے کہا کہ ون ڈے ٹورنامنٹ سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں مدد ملے گی،ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی کپتانی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ان میں وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک اچھے کپتان میں ہونی چاہئیں۔

مزید خبریں :