پاکستان
06 مارچ ، 2012

کراچی:ڈیفنس کے ایک بنگلے کے باہر سے ڈی سی او گوادر کی لاش برآمد

کراچی:ڈیفنس کے ایک بنگلے کے باہر سے ڈی سی او گوادر کی لاش برآمد

کراچی… کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک بنگلے کے باہرکھڑی ایک گاڑی سے ڈی سی او گوادر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیابان تنظیم سے لاش تربت کی سیاسی شخصیت میر امام بزنجو کے گھرکے باہر کھڑی کالے رنگ کی گاڑی سے ڈی سی او گوادر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ایس پی کلفٹن کے مطابق ڈی سی او گوادر عبدالرحمن دشتی اجلا س میں شرکت کیلئے کراچی آئے ہوئے تھے۔ڈ ی سی او گوادر کے قتل سے متعلق اہم شواہد مل گئے ہیں ۔عبدالرحمن دشتی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے،گاڑی سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔بنگلے کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیاہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں :