17 اپریل ، 2013
بنگلور…بھارت کے شہر بنگلور میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے دھماکے میں 8 پولیس اہل کاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکا ہوا ، دھماکے سے قریب کھڑی پولیس وین تباہ ہوگئی اور دوسری گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا