پاکستان
06 مارچ ، 2012

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر دوست محمد ترین اغوا

کوئٹہ. . ... . . . کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون سے بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر دوست محمد ترین کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کے سربراہ اور مقامی اکیڈمی کے انچارچ پروفیسر دوست محمد ترین سٹیلائٹ ٹاون میں اپنی اکیڈمی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں آکر اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا۔ پروفیسر دوست محمد ترین کے اغوا کا مقدمہ سٹیلائٹ ٹاون تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔اکیڈمک اسٹاف ایسویسی ایشن،پشتون خواملی عوامی پارٹی اور ترین قومی موومنٹ نے پروفیسر دوست محمد ترین کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :