06 مارچ ، 2012
لاہور.. . . . .پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب الیون اور ریسٹ آف لاہور الیون کے درمیان ایک دلچسپ ٹی ٹونٹی میچ ہواجو ریسٹ آف لاہور الیون نے سخت مقابلے کے بعد 3 رنز سے جیت لیا۔ ریسٹ آف لاہور الیون اور وزیراعلیٰ پنجاب الیون کے درمیان یہ دلچسپ مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا۔فلڈ لائیٹس کی روشنیوں میں کھیلے گئے اس میچ میں ریسٹ آف لاہور الیون کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب الیون کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کر رہے تھے۔میچ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب الیون کے کھلاڑی فلم اسٹار شان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔سابق کھلاڑیوں اور ارکان اسمبلی کو ایکشن میں دیکھ کر شائقین بہت محظوظ ہوئے۔ریسٹ آف لاہور الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب الیون 220 رنز بنا سکی۔