18 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے لال مسجد کمیشن کی رپورٹ راز میں رکھنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے عام کرنے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لال مسجد از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ لال مسجد کمیشن نے رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا کی۔ تاہم عدالت نے رپورٹ کے مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد اسے عام کرنے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ طلب کرنے والوں کو دی جائے اوررپورٹ کے ہمراہ جمع کرائی گئی دستاویزات خفیہ رکھی جائیں۔ضرورت پڑنے پر سربمہر لفافے کھولے جائیں گے۔ عدالت نے کمیشن رپورٹ کی کاپی بنچ کے تمام اراکین اور لال مسجد کے وکیل کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا۔