18 اپریل ، 2013
لاہور…سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنی نااہلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رینٹل پاور کیس میں نہ تو کوئی نیب میں ریفرنس ہے، نا ہی انہیں کوئی سزا سنائی گئی ہے، اس لیے الیکشن ٹریبونل کا نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔