پاکستان
18 اپریل ، 2013

پرویز مشرف کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر نہ کی جاسکی

 پرویز مشرف کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر نہ کی جاسکی

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں دائر نہ کی جاسکی ، یہ درخواست اب کل داخل کی جائیگی۔سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے جیونیوز کوبتایاہے کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ درخواست لے کر گئے توبتایاگیاکہ عدالتی وقت ختم ہوچکاہے،رجسٹرارسپریم کورٹ اورچیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری فل کورٹ اجلاس میں شریک ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کاکہناہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کل اپیل دائرکی جائیگی۔

مزید خبریں :