پاکستان
18 اپریل ، 2013

کراچی:گرین ٹاون سے چار روز قبل اغوا ہونے والا لڑکا بازیاب

کراچی…کراچی کے علاقے گرین ٹاون شاہ فیصل میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کاروائی میں چار روز قبل اغوا ہونے والا 17 سالا لڑکا بازیاب کروالیا گیا،ایس ایس پی اے وی سی سی نیاز کھوسو کے مطابق مغوی لڑکا ایک مقامی بینکار کا بیٹا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ مغوی لڑکے کی بازیابی کے لئے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھاکارروائی کے بعد جس وقت مغوی لڑکے کو بازیاب کروایا گیا اس وقت اسے رسیوں میں جکڑ کر باندھا گیا تھا،جبکہ لڑکے کے اغوا میں اس کے دوست ملوث ہیں جو کہ موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :