18 اپریل ، 2013
اسلام آباد … سرکاری خرچ پر بیرون ملک سے علاج کرانے والوں کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی گئی، ججز، بیوروکریٹس ، سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک سے علاج کرایا۔ سینیٹ میں پیش کی جانے والی لسٹ کے مطابق سابق گورنر مسعود کوثر کے علاج پر 54لاکھ روپے خرچ آیا، سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ افضل کہوٹ کے علاج پر 33 ہزار 503 پاوٴنڈز خرچ ہوئے، جسٹس سرمد جلال عثمانی کے علاج پر 5 ہزار 885 ڈالرز کی ادائیگی کی درخواست وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہے۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی صائمہ کھر کے شوہر ملک غلام عربی کھر کے علاج پر 50 ہزار ڈالرز خرچ آئے، گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر مصدق حسین کے علاج پر 65 ہزار ڈالرز خرچ آئے۔