پاکستان
18 اپریل ، 2013

تیل و گیس کی تلاش کرنے والی یوکرائنی کمپنیوں کو سہولتیں دینگے،سہیل وجاہت

تیل و گیس کی تلاش کرنے والی یوکرائنی کمپنیوں کو سہولتیں دینگے،سہیل وجاہت

اسلام آباد…پاکستان میں یوکرائن کے سفیر کا کہنا ہے یوکرینی کمپنیاں پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔وزارت پٹرولیم کے اعلامیئے کے مطابق یوکرائن کے سفیر ولادیمیر لاکمونے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم ڈاکٹر سہیل وجاہت حسین صدیقی سے ملاقات کی اور بتایا کہ یوکرائن کی کمپنیاں پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ یوکرینی کمپنیاں تیل وگیس کی تلاش میں جد ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں جس سے تیل وگیس کی تلاش میں وقت بھی کم صر ف ہو تا ہے ، اعلامیے کے مطابق وزیر پٹرولیم نے یوکرائن کی طرف سے تیل وگیس کی تلاش میں سرمایہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے یوکرینی سرمایہ کارو ں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کی بھی یقین دہانی کرائی، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل تیل وگیس کی تلاش کیلئے یوکرائن کی طرف سے پیش کردہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں گی ۔

مزید خبریں :