پاکستان
18 اپریل ، 2013

حنا ربانی، شیخ وقاص سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے

حنا ربانی، شیخ وقاص سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے

اسلام آباد … کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز حناربانی کھر، شیخ وقاص اکرم، بابا حیدر زمان سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن کل انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرانے سے لے کر انتخابی دنگل سے اپنا نام واپس لینے کیلئے انتخابی گہما گہمی کے 4 مرحلے ختم ہوگئے۔ اب نہ کوئی نیا پہلوان اکھاڑے میں اترے گا، نہ ہی کوئی اپنا نام واپس لے سکے گا، صرف ایک روز بعد انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست سامنے آجائے گی۔ سابق وفاقی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کے حلقہ این 177 پر اپنے والد ملک نور ربانی کھر کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔ جھنگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے شیخ وقاص اکرم نے اپنے والد شیخ محمد اکرم کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے شہباز گجر سمیت 8 امیدواروں نے بھی اسی حلقے سیکاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ مظفر گڑھ ہی کے حلقوں این اے 177 اور این اے 178 سے آزاد امیدوار جاوید دستی نے اپنے بھائی جمشید دستی کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد اب جمشید دستی ان حلقوں پر انتخابات لڑیں گے۔ ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار تنولی نے تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کے حق میں این اے 18 سے کاغذات واپس لے لئے جبکہ بابا حیدر زمان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 پر انتخابات سے دستبردار ہوگئے، اس حلقے میں تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوار فدا حسین ہوں گے۔ جیکب آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 208 پر آزاد امیدوار محمد میاں سومرو مسلم لیگ ن کے امیدوار اور اپنے چچا الٰہی بخش سومرو کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اعجاز جاکھرانی بھی انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :