پاکستان
06 مارچ ، 2012

بینظیر قتل کیس:سپریم کورٹ کا نوٹس مشرف کے فارم ہاوٴس پر چسپاں

 بینظیر قتل کیس:سپریم کورٹ کا نوٹس مشرف کے فارم ہاوٴس پر چسپاں

اسلام آباد…سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی نئی ایف آئی آر اندراج کے مقدمہ میں سپریم کورٹ کی طرف سے طلبی کا نوٹس ، اسلام آباد میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز کے فارم ہاوٴس پر چسپاں کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے بینظیربھٹوکے سابق پروٹوکول آفیسر اسلم چودھری کی اپیل پر ، سابق اور موجودہ 12 اہم فریق شخصیات کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے رکھا ہے، آج عدالتی حکم پر طلبی کا نوٹس ، اسلام آباد کے علاقہ چک شہزاد کے ماڈل فارم ہاوٴسز میں فارم نمبر سی ون پر چسپاں کیا گیا، ریکارڈ کے مطابق یہ فارم ہاوٴس ، پرویزمشرف کا ملکیتی ہے ، یہاں چسپاں کئے گئے نوٹس میں حکم دیا گیا ہے کہ پرویزمشرف کو 22 مارچ کو اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ عدالت آئیں۔

مزید خبریں :