19 اپریل ، 2013
بونیر …بونیر میں دھماکے سے ماں سمیت دو بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ضلع بونیر میں ناواگئی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقہ کوریا میں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جبکہ خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر کے قریب واقع کھیت میں چارہ کاٹ تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ماں سمیت دونوں بچے جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دھماکا کھلونا بم یا دستی بم پھٹنے سے ہوا۔