پاکستان
19 اپریل ، 2013

اُمیدواروں اورکارکنان کے قتل کیخلاف سندھ میں متحدہ کا سوگ

اُمیدواروں اورکارکنان کے قتل کیخلاف سندھ میں متحدہ کا سوگ

کراچی…نامزد امیدواروں، کارکنوں اور عہدے داروں کے قتل کے مسلسل واقعات کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر سندھ بھر میں یوم سوگ منایا گیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل پر حیدرآباد، لطیف آباد، کوٹری، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص، نوابشاہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں عمارتوں اور گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں، امیدواروں اورعہدیداروں کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیو ایم کے زونل دفاتر میں نماز جمعہ کے بعدقرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :