انٹرٹینمنٹ
19 اپریل ، 2013

آنگن ٹیڑھا: نیشنل آرٹس کونسل میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے،داور محمود

آنگن ٹیڑھا: نیشنل آرٹس کونسل میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے،داور محمود

لاہور…معروف ڈرامہ نگار انور مقصود کے تھیٹرپلے آنگن ٹیڑھا کے ڈائریکٹر داور محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں تھیٹر پلے کی اجازت دی جائے۔ لاہور سے ایمن طاہر کی رپورٹ کے مطابق جنگ اور جیو نیوز کے تعاون سے کاپی کیٹس کے زیرِ اہتمام لاہور میں معروف ڈرامہ نگار انور مقصود کے ڈرامہ آنگن ٹیڑھاکو تھیٹر کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر داور محمودکا کہنا ہے کہ کراچی میں آنگن ٹیڑھا کے کامیاب ایک سو ایک شوز کئے۔ اب اسے لاہور میں پیش کیا جا رہا ہے جو 28 اپریل تک جاری رہے گا۔ انہوں نے گلہ کیا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کی انتظامیہ انہیں تھیٹر کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ آنگن ٹیڑھا میں جہاں آرا کا کردار نبھانے والی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں ان کا رول منفرد اور مشکل ہے۔

مزید خبریں :