20 اپریل ، 2013
اسلام آباد…پولیس نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل کا درجہ دینے کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست بھجوا دی۔پولیس کی جانب سے چیف کمشنر کو درخواست دی گئی ہے جس کے مطابق پرویزمشرف کے چک شہزاد میں موجود فارم ہاؤس کو سب جیل کا درجہ دیا جائے، ذرائع کے مطابق درخواست پر جلد فیصلہ کیئے جانے کا امکان ہے۔