پاکستان
21 اپریل ، 2013

پنجاب کا سارا ترقیاتی فنڈ لاہور میں لگا دیا گیا ،اعتزازاحسن

پنجاب کا سارا ترقیاتی فنڈ لاہور میں لگا دیا گیا ،اعتزازاحسن

لاہور…پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شیر کہلانے والے کی اہلیہ شیر کو جیل سے نکالنے کے لیے میرے پاس آئیں، کلثوم نواز سے کہا تھا کہ بے نظیر بھٹو سے نوازشریف کے مقدمات لڑنے کیلئے پوچھوں گا۔لاہور میں اپنی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست میں دو سوچوں کی لڑائی ہے۔پنجاب کا سارا ترقیاتی فنڈ لاہور میں لگا دیا گیا جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں الگ صوبے کی تحریک شروع ہو گئی۔ میٹرو بس18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملنے والے پیسوں سے خریدی گئیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی آمد کی سیاسی اعتبار سے کوئی اہمیت نہیں۔

مزید خبریں :