22 اپریل ، 2013
تھرپارکر… تھرپارکر میں 2پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر20سالہ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گاوٴں آدھی میں 20 سالہ ہندو خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس چیک پوسٹ پر تعینات دو پولیس اہلکار اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں گھس آئے اور اسے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق جب وہ مقامی پولیس اسٹیشن پہنچے تو پولیس کے عملے نے دھمکیاں دیں اور دھکے دے کر نکال دیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی تھر پارکر ظہیر احمد نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔