06 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ قبائلی عوام امن پسند ہیں لیکن بیرونی دنیا میں فاٹا سے متعلق منفی تاثر اجاگر کیا گیا ہے۔گورنر ہاوٴس پشاورمیں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا آغاز کردیا ہے جو بڑی کامیابی ہے۔ مسعود کوثرکا کہنا تھا کہ فاٹا میں کل وقتی ٹریبونل کے ذریعے عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔پولے ٹیکل پارٹیز ایکٹ کا دائرہ فاٹا تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اب سیاسی لوگ وہاں سرگرمیاں شروع کریں گے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ اب ملک کے وسائل جنگ پر نہیں بلکہ ترقی پر لگائے جائیں گے۔