پاکستان
22 اپریل ، 2013

لاہور ہائی کورٹ کا لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8گھنٹے تک لانے کا حکم

 لاہور ہائی کورٹ کا لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8گھنٹے تک لانے کا حکم

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے لاہور میں ایک ہفتے میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کرکے 8گھنٹے تک لانے کا حکم دیا ہے ۔لاہور میں طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس کی لاہورہائی کورٹ میں سماعت ہو ئی جس کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ لاہور میں طویل لوڈشیڈنگ کاکیاجوازہے، صورت حال کو کنٹرول نہ کرناوزارت پانی وبجلی کی ناکامی ہے،مخصوص علاقوں اور من پسندوں کو بجلی کی فراہمی جا ری ہے ۔ لاہور میں600میگاواٹ شارٹ فال ہے،منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہو ئے لوڈشیڈنگ کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے ہر معاملہ عدالت پر نہ لادا جا ئے۔

مزید خبریں :