22 اپریل ، 2013
لاڑکانہ…قمبر شہداد کوٹ میں پر اسرار دھماکے میں3بچے جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق دھماکا ضلع قمبرشہداد کوٹ کی تحصیل سجاول کے کوٹ لعل بخش مہیسر میں ہوا جس کے نتیجہ میں 3 بچے جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوٹ لعل بخش مہیسر میں ایک جھونپڑی میں ہوا۔