22 اپریل ، 2013
لاہور…لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی نااہلی کے کیس کی سماعت کچھ دیرکیلئے ملتوی کردی ،عدالت نے قرار دیا کہ راجا پرویز اشرف کی اپنی اہلیت کے حوالے سے اپیل اور ان کیخلاف درخواست کو یکجا کرکے سنا جائے گا۔لاہورہائی کورٹ کے فل بنچ کے روبرو سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گذاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موٴقف اختیارکیا کہ سابق وزیراعظم کو رینٹل پاورکیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوچکا ہے، انہوں نے پابندی کے باوجود صوابدیدی فنڈ سے کروڑوں روپے بھی نکلوائے،اس لیے انہیں نااہل قراردیا جائے، راجا پرویز اشرف نے بھی الیکشن ٹربیونل کی جانب سے اپنی نااہلی کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کررکھاہے،عدالت نے قرار دیاکہ دونوں درخواستیں یکجا کرکے آج ہی سنی جائیں گی۔