22 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی میں شدید حبس کے بعدبارش ہوگئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات بادل کا مزاج سمجھنے میں ناکام رہا، کراچی میں بارش سے متعلق پیشگوئی درست ثابت نہ ہوسکی۔شہر میں گزشتہ روز سے جاری شدید گرمی اور حبس بالآخر بارش لے ہی آیا۔ شہر پر گہرے بادل چھا گئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرلوجسٹ توصیف عالم کہتے ہیں کہ سندھ کا موسم بڑا بے ایمان ،یعنی غیر متوازن ہے،کبھی کہنے پر بھی بارش نہیں ہوتی اور کبھی بن بتائے بادل برسنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی یہ بارش وقفے وقفے سے مزید12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر کے جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال ، شیر شاہ،ناظم آباد،ایم اے جناح روڈ، کلفٹن،فرئیر ہال،حسن اسکوائر،اسٹیڈیم رود،فیڈرل بی ایریا،اورنگی ٹاون،صدر،سائٹ ایریا میٹروول،آئی آئی چندریگر روڈ،یونیورسٹی روڈ اور وغیرہ شامل ہیں۔