پاکستان
06 مارچ ، 2012

دہشتگردی کا مقصدسیاسی رہنماوٴں کو میدان سے باہر کرنا ہے، ہوتی

دہشتگردی کا مقصدسیاسی رہنماوٴں کو میدان سے باہر کرنا ہے، ہوتی

پشاور… خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی پے درپے کارروائیوں کا مقصد سیاسی رہنماوٴں کو نشانہ بناکر انہیں میدان سے باہرکرنا ہے۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ دہشت گردی پورے ملک کے لئے خطرہ ہے اس لئے سب کو مل کو اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ گذشتہ سال اے ڈی پی میں 80 فی صد کا اضافہ کیاگیا۔ صوبے کے وسائل بھی بڑھ رہے ہیں ۔اس سال گیس رائیلٹی کی مد میں خیبر پختونخوا کو17 بلین روپے ملے ہیں۔

مزید خبریں :