پاکستان
22 اپریل ، 2013

پنجاب میں انسدادخسرہ مہم 29اپریل سے شروع ہو گی،نجم سیٹھی

پنجاب میں انسدادخسرہ مہم 29اپریل سے شروع ہو گی،نجم سیٹھی

لاہور…نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لاہور میں خسرہ سے بچاوٴ کی خصوصی مہم 29اپریل سے شروع ہو گی،خسرہ کیساتھ پولیو کیخلاف بھی راول پنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں مہم شروع کی جا رہی ہے،لاہور میں خسرہ وباء کی روک تھام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ بچوں کو خسرہ سے بچانے اور علاج کیلئے موثر اقدامات ضروری ہیں، انسداد خسرہ مہم کے دوران بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے 1500 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ انسداد خسرہ مہم کے ساتھ 3 اضلاع لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم بھی شروع کی جا رہی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کی ویکسی نیشن کیلئے والدین تعاون کریں،اس سلسلے میں عوام ہیلپ لائن 99000۔0800 سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :