کاروبار
22 اپریل ، 2013

غذائی اشیاء کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ نواب شاہ میں ریکارڈ

غذائی اشیاء کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ نواب شاہ میں ریکارڈ

کراچی…اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی کے سوا سندھ کے تمام بڑے شہروں کو غذائی اشیاء کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا سامنا رہا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ مہنگائی نوابشاہ میں رہی جہاں گزشتہ ماہ غذائی اشیاء 13.9 فیصد مہنگی ہوئیں۔اس کے علاوہ مٹھی میں بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں 13.3 فی صد تک بڑھ گئیں۔سکھر میں یہ شرح 10.9 فیصد اور دادو میں 8.3 فیصد رہی۔ صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 8 فی صد اضافہ ہوا۔کراچی میں مہنگائی کی رفتار قدرے کم رہی اور مارچ کے دوران شہر میں غذائی اشیاء 5.7 فیصد مہنگی ہوئیں۔

مزید خبریں :