پاکستان
22 اپریل ، 2013

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے دفتر کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے دفتر کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار

راولپنڈی … راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے دفتر کے افتتاح کی تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی، کارکنوں نے پی ٹی آئی کے نئے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیئے، صحافیوں کو بھی مارا پیٹا،عمران خان خطاب کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کرنا تھا جس کے بعد ریلی نکالی جانی تھی۔ عمران خان کے وہاں پہنچنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دھکم پیل شروع کر دی اور بڑی مشکل سے عمران خان کو گاڑی سمیت دفتر کے قریب پہنچایا گیا، مگر اسی دوران دھکم پیل کرنے والے کارکنوں نے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی، پی ٹی آئی کے نئے دفتر کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔ عمران خان اس صورتحال میں خطاب کئے بغیر دفتر کے پچھواڑے سے وہاں سے نکل گئے اور بار بار اعلان کیا جاتا رہا کہ عمران خان چلے گئے ہیں تمام لوگ دفتر چھوڑ کر ریلی کیلئے کمرشل مارکیٹ چلے جائیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔

مزید خبریں :