پاکستان
22 اپریل ، 2013

فضائیہ ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ چوکس ہے، ایئر چیف طاہر رفیق

فضائیہ ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ چوکس ہے، ایئر چیف طاہر رفیق

کوہاٹ …پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر طرح کے چیلنجز کے دوران ملکی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمیشہ چوکس رہتی ہے۔ یہ بات انھوں نے پی اے ایف بیس کوہاٹ میں ایرو اپرینٹسز گراوٴنڈ کمبیٹرز کی اسپیشل انٹری پاسنگ آوٴٹ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی تنظیم، حوصلہ مندی، نظم وضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے اسے دیگر فضائی افواج میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ ایئرچیف مارشل نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

مزید خبریں :