پاکستان
22 اپریل ، 2013

صوابی: اے این پی کے حامی کے حجرے پر دستی بم حملہ، ایک شخص زخمی

صوابی … صوابی میں نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے حامی کے حجرے پر دستی بم پھینکا جس سے ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او صوابی ڈاکٹر میاں سعید نے جیو نیوز کو بتایا کہ مانیری کے علاقے میں اے این پی کے ایک حامی کے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس سے ایک کارکن اسامہ زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق دستی بم حجرے کے قریب قبرستان سے پھینکاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :