06 مارچ ، 2012
لاہور…عدم برداشت کا ایک اور منظر آج لاہور میں ہونے والے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے دوران نظر آیا جب کھیلوں کا ٹریک ، میدان جنگ بن گیا اور اسپیشل بچوں کے آفیشل اورآرگنائزر گتھم گتھا ہوگئے۔ لاتیں ، گھونسے تھپڑ ،یہ سب کچھ ایک ساتھ، بغیر کسی وقفے اوربناء کسی رکاوٹ کے۔ کھیل کا ٹریک اچانک اکھاڑے میں بدل گیا ،جس کیلئے کسی مہمان پہلوان یا باکسر کوبلانا نہیں پڑا بلکہ مقامی آرگنائزر نے دیکھتے ہی دیکھتے ریلسر کا روپ دھارلیا۔ آخرکار آس پاس کھڑے آفیشلز کو بیچ بچاوٴ کرانا پڑا لیکن اس وقت تک موصوف ساری حدیں پارکرچکے تھے۔