پاکستان
06 مارچ ، 2012

سندھ ہائیکورٹ:مغوی لڑکی کو 12مارچ تک بازیاب کرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ:مغوی لڑکی کو 12مارچ تک بازیاب کرانے کا حکم

کراچی… چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم نے میرپورماتھیلوسے اغواء ہونے والی لڑکی رنکل کماری کو بارہ ماچ تک بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ کسی کی بیٹی کو اغواء کرنا اور جبری طور پر رکھنا کسی طور برداشت نہیں کیا جاسکتا،دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کو نوید شاہ نے جبری طور پر اغواء کرکے شادی کی درخواست گزار نے کہا کہ لڑکی کو بازیاب کرا کر داالامان بھیجا جائے اور لڑکی کو عدالت میں پیش کرکے اسے مرضی سے جینے کا حق دیا جائے ۔

مزید خبریں :