23 اپریل ، 2013
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاون کے متاثرین کوایک سال میں مکمل گھر تعمیر کرکے دیں گے۔عباس ٹاوٴن میں متاثرین کیلئے زیر تعمیر فلیٹس کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ سانحہ میں شیعہ اور سنی بھائیوں، دونوں کو نقصان پہنچا ،شہداء کو تو واپس نہیں لا سکتے لیکن متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ان کی زندگیاں بحال کرنے میں ضرور کردار ادا کریں گے۔گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ عباس ٹاوٴن کی متاثرہ عمارتوں کی جگہ 10سے 12ماہ میں فلیٹس بنائے جائیں گے اور کوشش ہوگی کہ پہلے سے بہتر فلیٹس ہوں۔