پاکستان
06 مارچ ، 2012

فیصل آباد:زیورات واپس مانگنے پر دیور نے بھابھی کو آگ لگادی

فیصل آباد:زیورات واپس مانگنے پر دیور نے بھابھی کو آگ لگادی

فیصل آباد …فیصل آباد میں بیٹی کی شادی کیلئے امانت رکھوائے گئے زیورات واپس مانگنے پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے چک نمبر 80 ج ب کی رہائشی صغراں بی بی کو اس کے دیور غلام مصطفی نے گھریلو جھگڑے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ، جس سے صغراں بی بی کا جسم آگ سے بری طرح جھلس گیااور اسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے زیورات اور کچھ رقم اپنے دیور کے پاس بطور امانت رکھوائے تھے۔ زیورات واپس نہ کرنے پر اس نے پولیس میں شکایت کی۔جس پر اس کے دیورغلام مصطفی نے تیل چھڑ کر اُسے آگ لگا دی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر محدم ارشاد کی درخواست پر ملزم غلام مصطفیٰ اوراس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مزید خبریں :