کھیل
24 اپریل ، 2013

ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیا کے16 رکنی اسکوا ڈ کا اعلان

ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیا کے16 رکنی اسکوا ڈ کا اعلان

برسبین…آسٹریلوی سلیکٹرز نے ایشز سیریز کے لئے 16 رکنی اسکوا ڈ کا اعلان کردیا ، بریڈ ہیڈن کی بحیثیت نائب کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پانچ ٹیسٹ کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے،شین واٹسن کی نائب کپتانی سے معذرت کے بعد 35 سالہ بریڈ ہیڈن کو مائیکل کلارک کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ دورہ بھارت پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے پر ایک ٹیسٹ کی پابندی کا شکار ہونے والے شین واٹسن ، عثمان خواجہ اور جیمز پیٹن سن اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں رائن ہیرس، جیکسن برڈ اور کرس راجرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سلیکٹرز نے جیمز فالنر کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :