کھیل
24 اپریل ، 2013

چیمپینز لیگ سیمی فائنل میں آج ریال میڈریڈ اورڈورٹمنڈ آمنے سامنے ہونگے

چیمپینز لیگ سیمی فائنل میں آج ریال میڈریڈ اورڈورٹمنڈ آمنے سامنے ہونگے

ڈورٹمنڈ…چیمپینز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج ریال میڈریڈ کا مقابلہ جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ سے ہوگا۔چیمپینز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل کا میلہ آج جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں سجے گا، جہاں ہوم ٹیم بورشیا ڈورٹمنڈ کا مقابلہ 9 بار کی چیمپین ٹیم ریال میڈریڈ سے ہوگا،گزشتہ سال کی جرمن بنڈزلیگا چیمپین ڈورٹمنڈ 15 سال بعد چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ڈورٹمنڈ کی ٹیم 1997 میں چیمپینز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔66 ہزار تماشایوں کے سامنے ہونے والے میچ میں ہوم ٹیم ان فارم حریف کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ گروپ اسٹیج میں بھی ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے ریال میڈریڈ کو شکست دی تھی۔ ریال میڈریڈ 13ویں فائنل میں جگہ بنانے کے لئے آج میدان میں اترے گی۔

مزید خبریں :